پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے پشاور جلسے سے واپسی کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ایک کارکن جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ضلع خیبر سے منتخب ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق نوجوان کی لاش اور تین زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حادثے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی اور پارٹی کارکنان نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
پی ٹی آئی پشاور جلسے سے واپسی پر ایم پی اے کے قافلے کو حادثہ، ایک کارکن جاں بحق، متعدد زخمی

پی ٹی آئی پشاور جلسے سے واپسی پر ایم پی اے کے قافلے کو حادثہ، ایک کارکن جاں بحق، متعدد زخمی