پشاور جلسہ! اسد قیصر کے خطاب کے دوران کارکنان کے ’ڈی چوک ڈی چوک‘ کے نعرے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پشاور جلسہ! اسد قیصر کے خطاب کے دوران کارکنان کے ’ڈی چوک ڈی چوک‘ کے نعرے

پشاور جلسہ! اسد قیصر کے خطاب کے دوران کارکنان کے ’ڈی چوک ڈی چوک‘ کے نعرے

پشاور جلسہ! اسد قیصر کے خطاب کے دوران کارکنان کے ’ڈی چوک ڈی چوک‘ کے نعرے

سابق اسپیکر قومی اسمبلی و پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ عوام نے شہباز شریف کو مسترد کیا تھا، مگر انہیں وزیراعظم بنا دیا گیا۔پشاور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدلیہ کو مفلوج کیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی آئین و قانون کی بالادستی کے لیے کھڑی ہے اسد قیصر نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی عوام سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا ہے اور طاقتور حلقوں نے فیصلہ کیا کہ عوام کے پاس ووٹ کا حق نہیں ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغان بارڈر کو جلد از جلد کھولا جائے۔ تقریب کے دوران کارکنوں کی جانب سے ڈی چوک، ڈی چوک کے نعرے بھی لگائے گئے، جس پر اسد قیصر نے کہا کہ ڈی چوک کی خواہش جلد پوری ہو جائے گی۔پی ٹی آئی رہنما نے کامیاب جلسے پر ضلع پشاور کے ارکان و رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہاکہ خیبرپختونخوا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مضبوط قلعہ ہے۔اسد قیصر نے زور دیتے ہوئے کہاکہ دھمکی سے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کے ساتھی نہیں جھکیں گے۔واضح رہے کہ پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ جاری ہے، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر سیاسی رہنما شریک ہیں۔

Exit mobile version