بنگلہ دیش الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے 13ویں عام انتخابات کا شیڈول 8 سے 15 دسمبر کے درمیان کسی بھی روز جاری کیا جائے گا، یہ بات اتوار کے روز الیکشن کمشنر ابوالفضل محمد ثنا اللہ نے الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر میں اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں بتائی۔الیکشن کمشنر کے مطابق چیف الیکشن کمشنر پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ انتخابی شیڈول دسمبر کے دوسرے ہفتے میں جاری ہوگا، جو 8 سے 15 دسمبر کے درمیان آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور شیڈول اسی ہفتے جاری کیے جانے کا امکان ہے۔عبوری حکومت پہلے ہی اپنا انتخابی روڈ میپ جاری کرچکی ہے، جس کے تحت قومی انتخابات اور نیشنل چارٹر پر ریفرنڈم فروری 2026 کی پہلی ششماہی میں ایک ہی روز منعقد ہوں گے۔ثنا اللہ نے یہ بھی بتایا کہ الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں پولنگ کے اوقات ایک گھنٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب پولنگ صبح 7:30 پر شروع ہو کر شام 4:30 تک جاری رہے گی۔آئندہ انتخابات کو انتہائی اہم تصور کیا جارہا ہے، خصوصاً حالیہ سیاسی کشیدگی اور انتخابی اصلاحات کے مطالبات کے بعد مختلف سیاسی جماعتیں بھرپور انتخابی مہم کی تیاری کررہی ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن کا اعلان آئندہ ماہ بنگلہ دیش کی سیاسی صورتحال پر گہرا اثر ڈالے گا۔
Leave a Comment
