خاتون خاکروب نے کوڑے سے ملنے والے 9 لاکھ روپے واپس کر کے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

خاتون خاکروب نے کوڑے سے ملنے والے 9 لاکھ روپے واپس کر کے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی

خاتون خاکروب نے کوڑے سے ملنے والے 9 لاکھ روپے واپس کر کے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی

خاتون خاکروب نے کوڑے سے ملنے والے 9 لاکھ روپے واپس کر کے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی

فیصل آباد میں خاکروب خاتون نصرت بی بی نے غیر معمولی ایمانداری کی مثال قائم کر کے سب کے دل جیت لیے۔محلہ نگہبان پورہ میں صفائی کے دوران انہیں کوڑا دان سے نو لاکھ روپے ملے مگر انہوں نے رقم محفوظ رکھنے کے بجائے فوراً اپنے سپروائزر کو اطلاع دی۔سپروائزر نے متعلقہ محلے کے رہائشیوں سے رابطہ کر کے اصل مالک کا سراغ لگایا اور پوری رقم اس کے حوالے کردی۔نصرت بی بی ستھرا پنجاب منصوبے کے ایک لاکھ 30 ہزار سینیٹری ورکرزمیں شامل ہیں جو پنجاب کے شہروں میں صفائی کے نظام کو فعال رکھنے کے لئے دن رات محنت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ساری زندگی حلال کھایا ہے اور اپنے بچوں کو بھی وہی کھلایا ہے، رقم واپس کرنا ان کے ضمیر کی آواز تھی۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے نصرت بی بی کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ انہیں تین لاکھ روپے انعام، تعریفی سرٹیفکیٹ اوران کے بیٹے کو ضلعی انتظامیہ میں ملازمت دی جا رہی ہے، ایسی مثالیں معاشرے میں دیانت داری کو فروغ دیتی ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی جریدے فوربز نے ستھرا پنجاب پروگرام کو دنیا کا منظم ترین ویسٹ مینجمنٹ نظام قرار دیا۔انتظامیہ کے مطابق اس پروگرام کے تحت روزانہ 50 ہزار ٹن سے زائد کچرا اکٹھا کر کے ٹھکانے لگایا جاتا ہے۔

Exit mobile version