گورنرہاؤس خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکر لڑکی کے جلوے،ویڈیو وائرل پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

گورنرہاؤس خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکر لڑکی کے جلوے،ویڈیو وائرل

گورنرہاؤس خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکر لڑکی کے جلوے،ویڈیو وائرل

گورنرہاؤس خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکر لڑکی کے جلوے،ویڈیو وائرل

گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں ایک مبینہ ٹک ٹاکر لڑکی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صوبے کی سیاسی اور عوامی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ ملک نامی خاتون ٹک ٹاکر نے گورنر ہاؤس پشاور میں مختلف ویڈیوز بنائیں،ٹک ٹاک پر زیرگردش ویڈیو میں خاتون کو گورنر فیصل کریم کنڈی کے ساتھ ویڈیو بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس واقعے پر عوامی حلقوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور سیکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھائے ہیں۔

شہری حیران ہیں کہ جہاں عام افراد کو گورنر ہاؤس کے گیٹ تک رسائی بھی نہیں وہاں ٹک ٹاکر کس طرح داخل ہوئی اور ویڈیو بنانے میں کامیاب رہی۔

وائرل ویڈیو نے نہ صرف گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان لگایا ہے بلکہ ایوانوں کے تقدس اور پروٹوکول کے حوالے سے بھی عوام اور سیاسی حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

شہری یہ سوال کر رہے ہیں کہ سیکیورٹی اہلکار کہاں تھے اور ٹک ٹاکرز کو داخلے سے کیوں نہیں روکا گیا۔

Exit mobile version