جرائم

اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات پکڑ لی، 12 ملزمان گرفتار

اے این ایف نے 102 کلو منشیات ضبط کر لیں، 3 خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار

کراچی:اینٹی نارکوٹکس فورس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 12 ملزمان پکڑ لئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں ملتان، مندرا، لیاقت پور، قصور، پشاور اور اسلام آباد میں کی گئیں۔
7 مختلف کارروائیوں کے دوران 416.405 کلو گرام منشیات ضبط کی گئی، پکڑی گئی منشیات میں 400 کلو بھنگ، 10 کلو 800 گرام چرس، 3 کلو ہیروئن، 2 کلو آئس، 355 گرام ایکسٹیسی گولیاں اور 250 گرام ویڈ شامل ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image