تازہ ترین

سیاسی جماعتوں کو دی جانے والی بریفنگ عمران خان کے بغیر ادھوری، بیرسٹر سیف

پاک سعودی معاہدے کے حوالے سے پی ٹی آئی پر تنقید مریم نواز کی نالائق ذہن کی عکاسی ہے، بیرسٹر سیف

پشاورمشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو دی جانے والی بریفنگ عمران خان کے بغیر ادھوری ہے، اس وقت عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے، ملکی سلامتی کے کسی بھی اجلاس میں عمران خان کی شرکت وقت کی ضرورت ہے، پشاور: عمران خان کو قومی فیصلوں میں شامل کرنا ناگزیر ہے، جعلی مقدمات ختم کر کے عمران خان کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔
ملک اس وقت اتحاد اور یگانگت کا متقاضی ہے، جعلی حکومت نے فسطائیت کے ذریعے قوم کو تقسیم کر رکھا ہے، جعلی مینڈیٹ والی حکومت قوم کو یکجا کرنے میں ناکام ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قوم کو اکٹھا کرنے کے لیے عمران خان کی رہائی ضروری ہے، پی ٹی آئی کے خلاف فسطائی رویہ ترک کرنا ہوگا۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image