لاہور:،وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے وزیراعلی سندھ سید مراد دعلی شاہ کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مراد علی شاہ اور ان کی جماعت 16 سال سے سندھ پر حکومت کر رہے ہیں، وہ اپنی کارکردگی بتائیں، وزیراعلی سندھ کو علی امین گنڈا پور سے مختلف نظر آنا چاہیے۔مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر لاحق ہیخ پنجاب کے کسانوں کی فکر کرنے کیلئے پنجاب کے وارث خود موجود ہیں۔
کیا سندھ میں کاشتکار نہیں؟ اور کیا سندھ حکومت نے گندم کی قیمت مقرر کی ہے؟ انہوں نے مزید سوال اٹھایا کہ کیا سندھ حکومت نے کسانوں سے گندم خرید لی ہے؟مراد علی شاہ اور ان کی جماعت گزشتہ 16 سالوں سے سندھ میں حکمران ہیں، اب انہیں اپنی کارکردگی بتانی چاہیے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ایک سال میں پنجاب کے کسانوں کو 110 ارب روپے کا تاریخی پیکیج دیا ہے۔
پنجاب کے کسانوں کو کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر اور سپر سیڈر بھی فراہم کئے جا چکے ہیں، مریم نواز نے ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن اور گندم پر 15 ارب روپے کا پیکیج دیا ہے، انہوں نے دعوی کیا کہ پنجاب میں اس سال ریکارڈ گندم کی پیداوار ہوئی ہے اور آئندہ سال اس سے بھی زیادہ پیداوار حاصل ہوگی۔
تازہ ترین
سندھ پر 16 سال سے حکومت ، مراد علی شاہ اپنی کارکردگی بتائیں، عظمی بخاری
- by web_desk
- اپریل 22, 2025
- 0 Comments
- 582 Views
- 11 مہینے ago

Leave feedback about this