کھیل

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائیگی، محسن نقوی

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائیگی، محسن نقوی

لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائیگی، اس بات کا معاہدہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ویمنز ٹیم معاہدے کے مطابق بھارت نہیں جائے گی، بھارت میزبان ہے وہ فیصلہ کرے گا کہ کہاں کھلانا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے سوا کسی بھی جگہ کھیلنے کو تیار ہیں، ویمنز ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب ٹیم ایک ہوکرکھیلے تو اسی طرح کا نتیجہ آتا ہے، ویمن کرکٹرز کو انعام ملیگا یہ ان کا حق ہے۔
یہ ہر ٹیم کے لیے ہے کہ وہ ایک ہو کر کھیلیں تو ایسے ہی نتائج آئیں گے، ویمنز ٹیم میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہوتی رہی ہیں تو پھر ایک ٹریک پر آئے ہیں، اسی طرح دوسری ٹیموں انڈر 19 شاہین اور قومی ٹیم کے نتائج بھی آنا شروع ہوجائیں گے۔قومی ٹیم کے حوالے سے آئندہ اہم فیصلے ہوں گے، عاقب جاوید سے عبوری ذمہ داری سنبھالنے کی درخواست کی تھی، یہ عارضی فیصلہ تھا، آئندہ ہفتے اس بارے میں دیکھتے ہیں۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image