اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج کیس میں شبلی فراز کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج کے معاملے پر شبلی فراز کی 5 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے 5، 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز کی عبوری ضمانتیں 17 جنوری تک منظور کر لیں۔یاد رہے کہ شبلی فراز کیخلاف تھانہ مارگلہ، تھانہ ترنول، تھانہ آبپارہ اور تھانہ کوہسار میں 2 مقدمات درج ہیں۔
پاکستان
ڈی چوک احتجاج : شبلی فراز کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور
- by web_desk
- دسمبر 23, 2024
- 0 Comments
- 200 Views
- 1 سال ago

Leave feedback about this