کھیل

ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ کی تعیناتی عدالت میں چیلنج

ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ کی تعیناتی عدالت میں چیلنج

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی کی تعیناتی کا وزارت بین الصوبائی رابطہ کا 26 جون 2024 کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا ہے۔
یاسر پیرزادہ کو ٹرانسفر کر کے پاکستان سپورٹس بورڈ میں تین سال کے لیے ڈی جی تعینات کرنا غیر قانونی ہے، سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کی برطرفی کے بعد عہدہ خالی ہوا تھا، ایڈیشنل سیکرٹری آئی پی سی ظہور احمد کو بطور ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ ایڈیشنل چارج دیا گیا۔ڈی جی پی ایس بی کی تعیناتی کے لیے عہدہ خالی ہونے کے بعد 60 دنوں میں اسامی مشتہر کرنا ضروری ہے، مروجہ طریقہ کار اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر یاسر پیرزادہ کو ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ لگا دیا گیا، بے قاعدگی کو قانونی کور دینے کے لیے پی ایس بی کے آئین میں ڈی جی کی تعیناتی سے متعلق شق میں ترمیم تجویز کی گئی۔
بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے آئین میں ترمیم تجویز کی گئی جو کورم کے تحت نہیں تھی، یاسر پیرزادہ کو بطور ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن کاالعدم قرار دیا جائے اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈی جی کی تعیناتی کے لیے رولز کے مطابق اسامی مشتہر کر کے تعیناتی کا حکم دیا جائے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image