اسلام آباد: مسلم لیگ(ن)کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت کو گورنر راج جیسے فیصلے کرنے کا شوق نہیں مگر ہمیں مجبور کیا جارہا ہے، ہم سیاسی حکومت ہیں ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ آخری وارننگ ہے۔ حکومت کو گورنر راج جیسے اقدام پر مجبور کیا جارہا ہے۔ بشری بی بی اور علی امین کے وارنٹ نکلے تھے، حکومت کی آنکھیں کھلی ہیں دیکھ رہی ہے کہ کون سا اشتہاری کہاں چھپا ہوا ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر جو اتحادی نہیں بھی تھے ان کو ٹیبل پر بٹھایا تھا، پی ٹی آئی مذاکرات کو ہماری کمزوری سمجھ بیٹھی، مسائل پر بات ہوسکتی ہے لیکن این آر آو پر نہیں، پی ٹی آئی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر بھی عمل نہیں کررہی۔ ہم بلاول بھٹو زرداری کی بات غورسے سنتے ہیں اور ان کی نشاندہی اہم ہوتی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے باربار اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی باتیں کچھ عرصے سے زیر گردش ہیں مگر اس بار میں کوئی حتمی بات سب تک سامنے نہیں آئی۔
تازہ ترین
گورنر راج کا شوق نہیں مگر مجبور کیا جارہا ہے، یہ آخری وارننگ : طلال چوہدری
- by web_desk
- دسمبر 2, 2024
- 0 Comments
- 254 Views
- 1 سال ago

Leave feedback about this