اسلام آباد:رہنما ن لیگ رانا ثنا اللہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی رائے ہے کہ پی ٹی آئی کو قائل کیا ہی نہیں جا سکتا، متفق ہونا، مذاکرات کرنا پی ٹی آئی کی سیاست ہی نہیں، انہوں نے وہی کرنا ہے جو پچھلے 10 سال سے کرتے آ رہے ہیں۔ آج بھی انہوں نے وہاں کچھ اور باتیں کی ہیں اور بہانہ بنایا ہے کہ مشاورت کر رہے ہیں، پی ٹی آئی نہ مانی تو مولانا فضل الرحمان اپنا مسودہ خود پیش کریں گے۔ امید ہے سربراہ جے یو آئی پیچھے نہیں ہٹیں گے، مولانا فضل الرحمان آج اجلاس میں ضرور آئیں گے اور ووٹ دیں گے۔ حکومت مولانا فضل الرحمان کے پیش کردہ مسودے پر آمادہ ہے لیکن پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ کسی بھی طرح مولانا کو چکر دیں، آئینی ترمیم میں ووٹ کے لئے کسی کو آفر نہیں ہوئی جسے آفر ہوئی وہ سامنے آ کر عوام کو بتائے کہ کتنے کروڑ کی آفر ہوئی ہے۔

Leave feedback about this