اسلام آباد:اے این ایف ترجمان کے مطابق سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب رکشہ سے 13 کلو 200 گرام چرس برآمدکرلی گئی جبکہ 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے ، پیرودھائی بس سٹینڈ راولپنڈی کے قریب ملزم کے قبضے سے 9 کلو 600 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔، کراچی میں واقع ایک بڑے تعلیمی ادارے کے قریب ملزم سے 308 گرام چرس برآمد کی گئی۔این ایف کے مطابق ایک اور کارروائی فیصل آباد میں بابو پٹرولیم کے قریب کی گئی جہاں گاڑی سے 42 کلوگرام چرس برآمد کی گئی جبکہ 2 ملزم گرفتار کرلیے گئے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave feedback about this