تازہ ترین

آئینی ترامیم،اسحاق ڈار اور اعظم نذیر کی بلاول بھٹو سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

آئینی ترامیم،اسحاق ڈار اور اعظم نذیر کی بلاول بھٹو سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے نائب وزیراعظم اور سینیٹر اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور مجوزہ آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی، ملاقات میں خورشید شاہ اور نوید قمر بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ رات مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر اتحادی رہنماں کو اعتماد میں لیا۔اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق رائے اور قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمبر گیم پر مشاورت جاری ہے۔اس سے قبل خورشید شاہ اور نوید قمر نے بلاول بھٹو سے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین کو سپیکر آفس میں ہونے والی ملاقات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں اسمبلی میں پیش کیے گئے بل پر بھی غور کیا گیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image