غزہ میں اسرائیلی حملے میں زخمی کراٹے چیمپئن دم توڑ گیا۔غزہ میں اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والا کراٹے چیمپئن دم توڑ گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق 24 سالہ نگھم ابو سمرہ 17 دسمبر کو اسرائیلی فضائی حملے میں زخمی ہوئی تھی جس سے وہ اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہوگئی تھی اور تب سے وہ کوما میں تھی۔اطلاعات کے مطابق اس حملے کے بعد خاتون کراٹے چیمپئن کو مصر جانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی اور اس حملے میں ان کی بہن بھی ماری گئی۔دوسری جانب 7 اکتوبر سے اب تک شہدا کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 60 ہزار 317 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

Leave feedback about this