غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں 200 مقامات پر بمباری کی گئی، جس میں مزید 166 فلسطینی شہید ہوگئے۔مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 500 تک پہنچ گئی ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ میں القسام بریگیڈز نے جبالیہ میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔حماس کے حملے میں ایک میجر سمیت کئی اسرائیلی فوجی مارے گئے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک دن میں 15 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

Leave feedback about this