بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 147 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔ملک بھر میں عام تعطیل ہے، گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب آج صبح مزار قائد پر ہوگی۔پاکستان ملٹری اکیڈمی (کاکول) کی مسلح افواج گارڈز کے فرائض سنبھالیں گی۔وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح آج بھی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے اصولوں پر عمل کرنا ہے۔

Leave feedback about this