بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شہناز گل نے اپنی نئی فلم تھینک یو فارکمنگ کی خصوصی اسکریننگ میں شرکت کی ۔فلم کی اسکریننگ ممبئی میں منعقد کی گئی تھی جس میں شہناز گل گلوکار گرو رندھا وا ، ورون شرما اور چند دیگر دوستوں کیساتھ گئیں ۔انہوں نے سنیما کی تصاویر شیئر کتے ہوئے کیپشن دیا کہ میری فیملی تھینک یوفارکمنگ کے ڈائریکٹر کرن بولانی ہیں ، فلم میں بھومی پڈنیکر ، ڈولی سنگھ ، کشا کپیلا اور شیبانی بیدی نے بھی اداکاری کی ہے ۔شہناز گل اور ان کی ساتھی اداکارائیں فلم پروموشن کیلئے بہت متحرک ہیں ، انہوں نے شریک اداکاروں کیساتھ ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی جس کے پس منظر میں فلم کاگانا ، پری ہوں میں بھی چلایا ۔
انٹرٹینمنٹ
شہناز گل نئی فلم کی اسکریننگ میں گرورندھا وا کو ساتھ لے گئیں
- by web_desk
- اکتوبر 5, 2023
- 0 Comments
- 888 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this