ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے سر ی لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے ۔کولمبو میں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان ڈاسن شنا کا نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم پہلے بیٹنگ ہی کرتے ، پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے اور رات میں گیند سوئنگ ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ، جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے ۔اس موقع پر بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ میچ جیتنا ضروری ہے آج ٹیم میں اضافی بولر شامل کیا ہے ، ٹیم میں عفیف حسین کی جگہ نسیم احمد کو شامل کیا ہے۔

Leave feedback about this