تازہ ترین

نگراں حکومت فی یونٹ15 روپے کمی کرسکتی ہے ،خورشید شاہ

نگراں حکومت فی یونٹ15 روپے کمی کرسکتی ہے ،خورشید شاہ

اسلام آباد: پی پی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے بجلی کی فی یونٹ میں پندرہ روپے کمی کی تجویز دیدی ۔ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت فی یونٹ 4 روپے کم کرسکتی تھی لیکن یہ نہیں ہوسکا، نگراں حکومت فی یونٹ پندرہ روپے کمی کرسکتی ہے ۔خورشید شاہ نے کہا کہ بجلی کے فی یونٹ میں پندرہ روپے کمی اب بھی ممکن ہے ایسا نہیں کہ فی یونٹ میں کمی نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے کیونکہ انکی طبیعت ٹھیک نہیں ہے وہ شاید نہ آئیں ۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بالکل کہتے ہوں گے کہ نواز شریف اکتوبر میں آئیں گے لیکن میں یہ کہتا ہوں انکی طبیعت ٹھیک نہیں ، نواز شریف کی طبیعت عین وقت پر بھی خرا ب ہوسکتی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image