قومی ائیر لائن پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز پی کے 797 میں دوران پرواز تکنیکی خرابی کی وجہ سے طیارے کا رخ واپس لاہور موڑ دیا گیا ۔ بوئنگ 777 طیارہ پونے 5 گھنٹے کا سفر طے کرکے روس کی فضائی حدود میں تھا جب طیارے کے ہائیڈرولک نظام میں وارننگ ہوئی تو کپتان نے طیارے کا رخ واپس پاکستان موڑنے کا فیصلہ کیا۔بوئنگ 777 طیارے نے لاہور ائیر پورٹ پر معمول کی لینڈنگ کی ۔طیارے نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے ٹیک آف کے ہونے نو گھنٹے بعد واپس لاہور لینڈنگ کی ۔

Leave feedback about this