نواب شاہ میں 60 میل تھانے کی حدود سے گمشدہ بچی کی لاش نہر سے برآمد کرلی گئی ، ورثاءنے لاش پریس کلب کے سامنے رکھ کر قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ کیا۔بچی کے والد حاکم لاشاری کا کہنا تھا کہ دس روز قبل ان کی بچی گھر سے باہر گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی حاکم لاشار ی نے حکام سے مطالبہ کیا کہ بچی کے قاتلوں کوقانون کے کٹہرے میں لاکر انصاف دلایاجائے

Leave feedback about this