اسلام آباد: پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آبا د پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھارتی نفری کے ہمراہ زمان پارک پہنچ گئی ہے، پولیس کی بکتر بند گاڑی بھی زمان پارک پہنچ گئی ہے پی ٹی آئی کارکنان کی بھی زمان پارک آمد جاری ہے پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بھی موجود ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری بھی عمران خان کی گرفتار ی کیلئے زمان پارک پہنچ گئے ہیں، اور اسلام آباد پولیس کی قیادت کررہے ہیں۔ ایک پولیس اہلکار نے اپنے ہاتھ میں نوٹس کی کاپی والا پلے کارڈ بھی اُٹھا رکھاہے۔ شہر کے تمام تھانوں میں نفری اکٹھی کی جارہی ہیں،اینٹی رائٹ یونٹ کو آنسو گیس کے شیل بھی فراہم کردیئے گئے ہیں ایک ہزار سے زائد نفری کو الرٹ رہنے کا حکم دیاگیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزا د بخاری سے زمان پارک میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ عمران خان کو گرفتار کرکے کہاں لے جائیں گے اس پران کا کہنا تھا کہ پہلے ہوجانے دیں پھر آپ کو بتاتے رہیں گے۔

Leave feedback about this