بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کے حوالے سے بنائی گئی برطانوی ن شریاتی ادارے کی دستاویزی فلم دکھانے پر پابندی اور اسے روکنے کے خلاف امریکا کا بیان سامنے آگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کی 2حصوں پر مشتمل دستاویزی فلم (India;The Modi Question)میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس میں 2002میں ہونے والے گجرات فسادات میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ اور موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کے کردار پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے دستاویزی فلم کو بھارتی حکومت نے پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے اس کی اسٹریمنگ کے ساتھ ساتھ اس کے شیئر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

Leave feedback about this