پاکستان

وزیر آباد واقعے میں وہ لوگ ملوث ہیں جنہیں ہم اپنا محافظ سمجھتے ہیں،عمران خان

وزیر آباد واقعے میں وہ لوگ ملوث ہیں جنہیں ہم اپنا محافظ سمجھتے ہیں،عمران خان

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر آباد واقعے میں وہ لوگ ملوث ہیں جنہیں ہم اپنا اور ملک کا محافظ سمجھتے ہیں اور یہ بلات طاقتور ہیں۔عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رجیم چینج کے بعد نامور ڈاکوؤں کو ملک پر مسلط کیا گیا۔مجھے معلوم ہے رجیم چینج میں کون کون شامل ہے،عوام اس تبدیلی کے بعد پہلی بار سڑکوں پر آئے جبکہ رجیم چینج کے ماسٹرمائنڈ کو معلوم نہیں تھا قوم سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے راستے سے ہٹانے کے لئے ہر حربہ استعمال کیا گیا،ضمنی الیکشن میں جیت کے بعد مجھے قتل کرنے کا پلان تھا اورواقعے کو سلمان تاثیر کی طرح رنگ دینے کا منصوبہ بنایا گیا،اس بات کی اطلاع ہماری ایجنسیز کے کچھ لوگوں نے مجھے پہلے دے دی تھی۔اس لئے میں نے جلسوں میں اس کا انکشاف کیا۔عمران خان نے کہا کہ وہ وزیراعظم آباد واقعے پر بننے والی جے آئی ٹی کی فیکٹ فائٹنگ رکھنا چاہتا ہوں،وزیر آباد میں نوید نے پستول سے ریپڈ فائر کیے،میں نے پستول سے فائرنگ کی ہے اس لئے جانتا ہوں کہ کیا ہوا اور فائرنگ ایک ساتھ اتنی گولیاں ایسے کوئی نہیں چلا سکتا۔ملزم نوید ماہر اور تربیت یافتہ ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ وزیر آباد واقعے میں نواز،شہباز اور زرداری سے طاقتور لوگ شامل ہیں بہت افسوس کے ساتھ کہتا ہوں یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہم اپنے ملک اور قوم کا محافظ سمجھتے ہیں ان کی وجہ سے ہی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی اور نہ ہی شفاف تفتیش ہوسکی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image