پاکستان

گورنر پنجاب نے اعتماد کے ووٹ کا جو حکم دیا وہ غیر قانونی ہے،پرویز الٰہی

سی سی پی او لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی سیکیورٹی کم کردی

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے اعتماد کے ووٹ کے بارے میں جو حکم دیا وہ غیر قانونی ہے اس لئے تسلیم نہیں کرتے۔انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیر آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں گورنر کے غیر قانونی حکم پر عمل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں جبکہ ہمنے پنجاب کے مختلف محکموں میں بھرتیوں سے پابندی اٹھالی ہے۔انہوں نے مسلم لیگ ن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان جیسا لیڈر پاکستان میں پیدا نہیں ہوگا۔قائد اعظم کے بعد عمران خان جیسا ایماندار لیڈر پہلی بار پاکستان کو ملا ہے۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے بڑی ترقی کرنی ہے،سارے نالائق ن لیگ والے پیچھے رہ جائیں گے،شہبازشریف مکمل طورپر ایکسپوز ہوگیا ہے۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم اور عوام کی دعاؤں سے وزارت اعلیٰ ملی ہے،وزارت اعلیٰ کا منصب غریب عوام کے لئے وقف کیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image