اسلام آباد:ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف کے داماد کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتاری سے روک دیا۔ہارون یوسف عزیز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخوراست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس عامر فاروق ا ور جسٹس سردار اعجاز اسحق خان نے نیب کو ہارون یوسف عزیز کی وطن واپسی پرگرفتاری سے روک دیا۔امجد پرویز ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست کی سماعت میں عدالت نے ہارون یوسف عزیز کو حفاظتی ضمانت کے لئے کل22دسمبر کو عدالت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں پیش ہونے تک نیب پٹیشنز کو گرفتار نہ کرے۔وزیراعظم شہبازشریف نے داماد ہارون یوسف عزیز آج شام قطر ایئر ویز کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے۔ہارون یوسف عزیز نے احتساب عدالت لاہور میں سرنڈر کرنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخوراست دائر کررکھی ہے۔

Leave feedback about this