اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو وزیراعظم کے داماد کی گرفتاری سے روک دیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو وزیراعظم کے داماد کی گرفتاری سے روک دیا

سابق نیوی افسران کی سزائے موت کے فیصلے پرعملدرآمد روکنے کا حکم امتناع ختم

سابق نیوی افسران کی سزائے موت کے فیصلے پرعملدرآمد روکنے کا حکم امتناع ختم

اسلام آباد:ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف کے داماد کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتاری سے روک دیا۔ہارون یوسف عزیز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخوراست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس عامر فاروق ا ور جسٹس سردار اعجاز اسحق خان نے نیب کو ہارون یوسف عزیز کی وطن واپسی پرگرفتاری سے روک دیا۔امجد پرویز ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست کی سماعت میں عدالت نے ہارون یوسف عزیز کو حفاظتی ضمانت کے لئے کل22دسمبر کو عدالت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں پیش ہونے تک نیب پٹیشنز کو گرفتار نہ کرے۔وزیراعظم شہبازشریف نے داماد ہارون یوسف عزیز آج شام قطر ایئر ویز کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے۔ہارون یوسف عزیز نے احتساب عدالت لاہور میں سرنڈر کرنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخوراست دائر کررکھی ہے۔

Exit mobile version