پاکستان تازہ ترین

فاٹا میں جو ایمرجنسی لگائی گئی وہ وہاں کے معدنی ذخائر پر قبضہ ہے، مولانا فضل الرحمن

فاٹا میں جو ایمرجنسی لگائی گئی وہ وہاں کے معدنی ذخائر پر قبضہ ہے، مولانا فضل الرحمن

تم نے امریکیوں کے ساتھ سودے کیے ہیں، ہمارے وسائل کا مالک تم امریکہ کو بنا رہے ہو، ان کی سرمایہ کاری کے لیے راستے کھول رہے ہو، یاد رکھو، اب ہمیں یہ سیاست قبول نہیں ہے، اور چین اور روس کو بھی اس پر تحفظات ہیں، تم خطے میں غیر ملکی طاقتوں کو لا رہے ہو، سربراہ جے یو آئی کا خطاب

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فاٹا کے علاقوں میں ایمرجنسی کے نفاذ اور امریکا کے ساتھ معاہدوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد معدنی ذخائر پر قبضہ کرنا اور ملکی وسائل امریکی سرمایہ کاری کے لیے کھولنا ہے۔ ایک کانفرنس سے خطاب سے کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرنا وہاں کے معدنی ذخائر پر قبضے کے مترادف ہے۔

معاملہ صرف معدنی وسائل تک محدود نہیں، بلکہ امریکا کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کے ذریعے پاکستانی وسائل پر امریکی اختیار قائم کرنے اور سرمایہ کاری کے لیے راستے ہموار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے بدلے اگر چند سکے ملتے ہیں تو حکمران اس کی ادائیگی کرنے جا رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے خبردار کیا کہ اب انہیں ایسی سیاست قبول نہیں اور چین اور روس کو بھی ان اقدامات پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے خطے میں بیرونی عناصر کو لانے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ملکی وسائل اور قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field