تازہ ترین معیشت و تجارت

مہنگائی کا ایک اور وار! گھی اور آئل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں، عوام کی آہیں فریاد بن گئیں

مہنگائی کا ایک اور وار! گھی اور آئل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں، عوام کی آہیں فریاد بن گئیں

ملک میں مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، گھی اور آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد عوام کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں کریانہ مرچنٹس کے مطابق مختلف اقسام کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق درجہ اول کے گھی اور آئل کی فی کلو قیمت میں 30 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 560 روپے سے بڑھ کر 590 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ اسی طرح درجہ دوم کا آئل 35 روپے مہنگا ہو کر 510 روپے سے بڑھ کر 545 روپے فی لیٹر فروخت ہونے لگا ہے۔

مزید برآں درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں بھی 25 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 510 روپے سے بڑھ کر 535 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ملک میں مہنگائی کی مجموعی صورتحال میں بہتری نہ آسکی، جبکہ حالیہ اضافے نے شہریوں کے کچن بجٹ کو مزید متاثر کر دیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image