انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اینٹی کرپشن یونٹ کی کرکٹ کینیڈا کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کینیڈا کیخلاف دو مختلف کیسز کی تحقیقات میں مصروف ہے، کینیڈا کی ٹیم پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے متعلق کرپشن کا الزام ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے متعلق تحقیقات کا آغاز ایک ڈاکومنٹری نشر ہونے کے بعد کیا گیا، کینیڈا کے کپتان دیلپریت باجوہ نے نیوزی لینڈ کیخلاف ایک اوور میں 15 رنز دیے تھے۔ دلپریت باجوہ کو ورلڈ کپ شروع ہونے سے تین ہفتے قبل کپتان مقرر کیا گیا تھا۔
دوسرا کیس سابق کوچ خرم چوہان کی آڈیو لیک سے متعلق ہے، سابق کوچ نے فون کال میں دعوی کیا کہ کرکٹ کینیڈا کے سنئیر آفیشل نے کچھ کھلاڑیوں کےانتخاب پر دباو ڈالا۔
ترجمان آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ تحقیقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ الزامات پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا، تحقیقات جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق کینیڈا کرکٹ گزشتہ ایک عرصہ سے بد انتظامی کا شکار ہے۔

Leave feedback about this