ایک دن کے استحکام کے بعد مقامی اور عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1,100 روپے مہنگا ہو کر 491,462 روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 421,349 روپے تک جا پہنچی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھی گئی اور یہ 50 روپے گھٹ کر 7,744 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 11 ڈالر مہنگا ہو کر 4,687 ڈالر ہو گیا، جبکہ چاندی میں کمی جاری رہی۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان کی وجہ سے ہوا ہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی عارضی تجارتی دباؤ کا نتیجہ ہے۔

Leave feedback about this