سپین نے ایران جنگ میں حصہ لینے والے امریکی جہازوں کے لیے فضائی حدود بند کر دی۔ اردو نیوز کے مطابق سپین کی وزیر دفاع مارگریٹا روبلز نے کہا ہے کہ سپین نے اس سےقبل ایران جنگ کے لیے امریکا کے ساتھ مشترکہ فوجی اڈے دینے سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم ایران میں جنگ سے متعلق کارروائیوں کے لیے فوجی اڈوں کے استعمال یا فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دے رہے۔
سپین کے اقتصادی امور کے وزیر کارلوس کیورپو نے ایک ریڈیو انٹرویو میں فضائی حدود بند کرنے سے امریکا سے تعلقات میں مزید ممکنہ کشیدگی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ سپین کی حکومت کی طرف سے پہلے ہی سے کیے گئے اس فیصلے کا حصہ ہے کہ وہ یک طرفہ اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شروع کی گئی جنگ میں شامل نہیں ہو گی ۔خیال رہے کہ سپین کی جانب سے امریکا کو ایران کے خلاف جنگ کے لیے اپنے فضائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے پر امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سپین کے ساتھ تجارت روکنے کی دھمکی دی تھی۔

Leave feedback about this