پاکستان تازہ ترین

آسٹریلیا میں عید الفطر کی تاریخ کا اعلان

آسٹریلیا میں عید الفطر کی تاریخ کا اعلان

آسٹریلین فتویٰ کونسل نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک 1447 ہجری کا اختتام جمعرات 19 مارچ کو ہوگا، جس کے بعد آسٹریلیا میں یکم شوال اور عید الفطر 20 مارچ بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔ یہ فیصلہ آسٹریلیا کی مقامی اور بین الاقوامی فلکیاتی مشاہدہ گاہوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ کونسل نے نئے چاند کی پیدائش، غروبِ مہتاب اور آسٹریلیا سمیت قریبی خطوں میں رویت کے امکانات کے سائنسی تخمینوں کی بنیاد پر اعلان کیا گیا ہے۔ آسٹریلین نیشنل امام کونسل اور فتویٰ کونسل نے واضح کیا کہ کچھ علمائے کرام اور ائمہ دیگر طریقہ کار پر بھی عمل کر سکتے ہیں، لہٰذا کمیونٹی پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اختلافات کا احترام کرتے ہوئے اتحاد و یگانگت کو فروغ دیں۔ آسٹریلیا کے مفتی اعظم ڈاکٹر ابراہیم ابو محمد اور رکن ائمہ نے مسلم کمیونٹی کو عید کی پیشگی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے آسٹریلوی مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عید کی خوشیوں میں غزہ کے فلسطینیوں کو اپنی دعاؤں اور عطیات میں یاد رکھیں اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ میل جول بڑھا کر اسلام کے پرامن اور حقیقی پیغام کو عام کریں۔ کونسل کا کہنا ہے کہ فلکیاتی حساب کتاب یکم شوال کے آغاز میں درستی اور تسلسل کو یقینی بناتا ہے، تاہم مسلم کمیونٹی کے اندر موجود مختلف آراء کا احترام بھی ضروری ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image