جنوبی کوریا :جنوبی کورین فضائیہ کا ایک F-16C لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ یونگجو شہر کے قریب پہاڑی سلسلے میں اس وقت پیش آیا جب طیارہ تربیتی مشقوں میں مصروف تھا۔ اطلاعات کے مطابق طیارے کا پائلٹ بحفاظت طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ پائلٹ کے زخمی ہونے یا کسی شہری کی ہلاکت یا املاک کو پہنچنے والے نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔ جائے حادثہ پر آگ بھڑک اٹھی جس سے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی تاہم حکام کے مطابق آگ کے پھیلنے کا خطرہ کم ہے اور اسے جلد ہی بجھا دیا جائے گا۔ جنوبی کوریا کی فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے وائس چیف آف اسٹاف کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔
واضح رہے کہ یہ 24 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں امریکی ساختہ F-16 طیارے کا دوسرا حادثہ ہے۔ اس سے قبل ترک فضائیہ کا F-16 طیارہ مغربی ترکی میں ایک ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے میں پائلٹ کی شناخت ایئر فورس کے میجر ابراہیم بولات کے نام سے ہوئی ہے۔

Leave feedback about this