پاکستان تازہ ترین

ٹرمپ نے اب پاک بھارت جنگ پر ایسا کیاکہہ دیا؟امریکی سفارتخانے کی وضاحت آگئی

ٹرمپ نے اب پاک بھارت جنگ پر ایسا کیاکہہ دیا؟امریکی سفارتخانے کی وضاحت آگئی

اسلام آباد: امریکی سفارت خانے نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سالانہ صدارتی خطاب اسٹیٹ آف دی یونین پر وضاحت جاری کردی۔

سفارتخانے نے صدارتی خطاب کے مخصوص حصے کے کلپ کے حوالے سے کہا ہے کہ اس میں ٹرمپ کی تقریر تھی کہ "ہمارا ملک آج سے زیادہ مضبوط کبھی نہیں تھا، میں نے اپنے پہلے 10 ماہ میں 8 جنگیں ختم کیں، جن میں پاکستان اور بھارت بھی شامل تھے، جو ایٹمی جنگ ہوتی، پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ اگر میں مداخلت نہ کرتا تو 35 ملین (ساڑھے تین کروڑ) لوگ مارے جاتے”۔

مذکورہ وضاحت کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے گمراہ کن پروپیگنڈہ شروع کر دیا تھا کہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر میں جنگ نہ روکتا تو پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو قتل کر دیا جاتا۔

پی ٹی آئی کے کئی سوشل میڈیا کارکن امریکی صدر کی تقریر کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے میں سب سے آگے تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image