ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا عالمی طاقتیں ہمیں سر جھکانے پر مجبور کرنے کے لیے صف بندی کر رہی ہیں،ایران کبھی بھی ان کے سامنے نہیں جھکے گا۔
صدر مسعود پزشکیان نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پرنشر ہونے والے ایک خطاب میں کہا تمام سختیوں اور مسائل کے باوجود کسی بھی آزمائش کے سامنے ہار نہیں مانیں گے، ہم مشکلات کا مقابلہ کریں گے اور حتمی فتح ہمارا مقدر ہوگی۔
دوسری جانب ایران نے یورپی یونین کی بری،بحری اور فضائی افواج کو دہشت گرد قرار دے دیا،یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کے جواب میں اٹھایا گیا۔

Leave feedback about this