سپر پاور اپنے لیے ہوں گے! کبھی آپ کے سامنے نہیں جھکیں گے، بالآخر ایران نے حتمی فیصلہ کر لیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

سپر پاور اپنے لیے ہوں گے! کبھی آپ کے سامنے نہیں جھکیں گے، بالآخر ایران نے حتمی فیصلہ کر لیا

سپر پاور اپنے لیے ہوں گے! کبھی آپ کے سامنے نہیں جھکیں گے، بالآخر ایران نے حتمی فیصلہ کر لیا

سپر پاور اپنے لیے ہوں گے! کبھی آپ کے سامنے نہیں جھکیں گے، بالآخر ایران نے حتمی فیصلہ کر لیا

 ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا عالمی طاقتیں ہمیں سر جھکانے پر مجبور کرنے کے لیے صف بندی کر رہی ہیں،ایران کبھی بھی ان کے سامنے نہیں جھکے گا۔

صدر مسعود پزشکیان نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پرنشر ہونے والے ایک خطاب میں کہا تمام سختیوں اور مسائل کے باوجود کسی بھی آزمائش کے سامنے ہار نہیں مانیں گے، ہم مشکلات کا مقابلہ کریں گے اور حتمی فتح ہمارا مقدر ہوگی۔

دوسری جانب ایران نے یورپی یونین کی بری،بحری اور فضائی افواج کو دہشت گرد قرار دے دیا،یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کے جواب میں اٹھایا گیا۔

Exit mobile version