پاکستان تازہ ترین دنیا

ٹرمپ نے وزیراعظم کو گلے لگا کر کیا کہا؟ اندر کی سنسنی خیز بات جانیں

ٹرمپ نے وزیراعظم کو گلے لگا کر کیا کہا؟ اندر کی سنسنی خیز بات جانیں

امریکا: غزہ پیس بورڈ اجلاس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کو گلے لگا لیا۔

غزہ پیس بورڈ کا پہلا اجلاس امریکی صدر کی صدارت میں ہوا جس میں کئی عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیس بورڈ اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم محمد شہباز شریف سے غیر رسمی گفتگو کی۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر معمولی گرمجوشی کا مظاہرہ کیا۔

تقریب کے اختتام پر انہوں نے سب کے سامنے شہباز شریف کو گلے لگایا۔

اس سے قبل غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کھل کر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی تعریف کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے وزیراعظم کو بہت پسند کرتے ہیں، شہباز شریف سے تعلقات پاک بھارت جنگ کے دوران مضبوط ہوئے، ان سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اور فیلڈ مارشل بہت بڑے فائٹر ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image