پاکستان تازہ ترین کھیل

سیالکوٹ اسٹالینز میں شیئرز پر لڑائی،مالک نے پارٹنر کو کٹہرے میں کھڑا کردیا

سیالکوٹ اسٹالینز میں شیئرز پر لڑائی،مالک نے پارٹنر کو کٹہرے میں کھڑا کردیا

سیالکوٹ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں سیزن کے آغاز سے قبل نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کے شیئرز کے حوالے سے تنازع سامنے آیا ہے۔

آسٹریلیا میں مقیم بزنس مین محمد شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ فرنچائز کے 76 فیصد شیئرز کے مالک ہیں جبکہ ان کے پارٹنر حمزہ مجید جن کے پاس 24 فیصد شیئرز ہیں نے ان کے ساتھ فراڈ کیا ہے اور وہ ان کی اجازت کے بغیر مزید شیئرز فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


محمد شاہد نے اپنے ویڈیو بیان میں الزام لگایا کہ حمزہ مجید زیادہ منافع کے لیے اپنے حصص مہنگے داموں فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل انتظامیہ کو معاملے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور ضرورت پڑنے پر قانونی کارروائی بھی کریں گے۔

محمد شاہد نے کہا کہ وہ 27 سال بعد پاکستان آئے ہیں۔ وہ میمن ہیں اور ان کا تعلق کراچی سے ہے۔ وہ اس میں سرمایہ کاری کرکے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ تاہم معاملات کو شفاف طریقے سے نہیں چلایا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ مجید کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image