پاکستان تازہ ترین

ڈی آئی خان میں شدت پسندوں کا کسٹمز دفتر اور پولیس پر حملہ، دو اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں شدت پسندوں کا کسٹمز دفتر اور پولیس پر حملہ، دو اہلکار شہید

ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں یارک انٹرچینج کے قریب دہشت گردوں نے کسٹم آفس اور پولیس پر حملہ کردیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق حملے میں کسٹم اہلکار اسرار خان اور پولیس اہلکار محمد بلال شہید جب کہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں نے مسافر بسوں پر فائرنگ کی اور کسٹم کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے، دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image