شانگلہ: خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشت گرد انتہائی مطلوب تھے، ایک دہشت گرد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
مارے گئے دہشت گردوں میں فتنہ الخارج کا سرغنہ نور اسلام بھی شامل ہے جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے رکھی گئی تھی۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مشترکہ آپریشن کبل گرام کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں کیا گیا۔
آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جن میں مقبول احمد، فدا حسین اور سعید الرحمان شامل ہیں۔

Leave feedback about this