کھیل

ٹی 20ورلڈ کپ بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا

ٹی 20ورلڈ کپ بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت  نے پاکستان کو  61  رنز  سے شکست دے دی۔

کولمبو کے  پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں  پاکستانی کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر  بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر  175 رنز بنائے۔

بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما پہلے ہی اوور میں سلمان آغا کی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

بھارت کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر  ایشان کشن تھے جو کہ 40 گیندوں پر 77 رنز بناکر صائم ایوب کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

15 ویں اوور میں 126 کے مجموعی اسکور  پر تلک ورما کو صائم ایوب نے آؤٹ کیا، انہوں نے 25 رنز بنائے۔ اگلی ہی گیند پر ہاردک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے صائم ایوب کا شکار بن گئے۔

پاکستان کے خلاف بھارت کی پانچویں وکٹ 159 رنز پر گری جب  بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو 32 رنز بناکر عثمان طارق کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ دوبے نے 27 جب کہ اکشر پٹیل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ عثمان طارق، شاہین آفریدی اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی، ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

بھارت کے 176 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 18 اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

آج  پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پاکستان کی پلئینگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان ، بابراعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل تھے۔

بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ ابھیشیک شرما اورکلدیپ یادیو کو پلیئنگ الیون میں   شامل کیا گیا ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image