تازہ ترین دنیا

ایران کے لیے خطرے کی گھنٹی، ٹرمپ نے فوجی کارروائی کا عندیہ دے دیا

ایران کے لیے خطرے کی گھنٹی، ٹرمپ نے فوجی کارروائی کا عندیہ دے دیا

امریکا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے امریکی مطالبات تسلیم نہ کیے تو اسے ممکنہ فوجی کارروائی سمیت ‘انتہائی سخت’ اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عرب میڈیا ‘الجزیرہ’ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یا تو ایران کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا یا پھر امریکا کو سخت قدم اٹھانے پر مجبور کیا جائے گا۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا دی ہے۔

امریکہ نے ایک طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کو خطے میں تعینات کر دیا ہے جب کہ اطلاعات ہیں کہ وہ دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔ اس فوجی سرگرمی سے ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

‘الجزیرہ’ کے مطابق امریکی حکومت نے اپنے تجارتی جہازوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ایرانی پانیوں سے زیادہ سے زیادہ دور رہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران سے تین بڑے مطالبات کر رہی ہے جن میں یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر بند کرنا، خطے میں اتحادی مسلح گروپوں سے تعلقات منقطع کرنا اور اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو محدود کرنا شامل ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے لیے ان مطالبات پر عمل نہ کرنا ’بے وقوفی‘ ہوگی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image