پاکستان تازہ ترین

اسلام آبادالمناک سانحہ کا افغانی ماسٹر مائنڈ گرفتار، سہولت کار بھی گرفت میں آگئے

اسلام آبادالمناک سانحہ کے افغانی ماسٹر مائنڈ گرفتار، سہولت کار بھی گرفت میں آگئے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی میں خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد کے افغان ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مار کر مختلف گرفتاریاں کیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیاں تکنیکی اور انسانی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئیں اور ان کارروائیوں میں خودکش حملہ آور کے 4 سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلام آباد خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ افغان شہری تھا جس کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے تھا اور اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ اور خدیجۃ الکبریٰ مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 33 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image