پاکستان تازہ ترین

نجف حمید کیس میں نیا موڑ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا ریلیف

نجف حمید کیس میں نیا موڑ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا ریلیف

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے فراڈ کیس میں ملوث نجف حمید کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا ہے جب کہ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی ہے۔

ہائی کورٹ نے سپیشل جج سینٹرل کے فیصلے پر آئندہ سماعت تک کارروائی معطل کر دی ہے جس کے تحت ایف آئی اے کی جانب سے نجف حمید کی ضمانت قبل از گرفتاری واپس لینے کی درخواست منظور کر لی گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل نے یہ فیصلہ 16 جنوری کو سنایا تھا۔

خیال رہے کہ نجف حمید نے اپنی ضمانت منسوخی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image