آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری علالت کے باعث اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھےجہاں آج ان کا انتقال ہو گیا۔
خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
چند ماہ قبل بیماری کے باعث بیرسٹر سلطان محمود سیاسی سرگرمیوں سے دور ہو گئے تھے، اور اس دوران اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے قائم مقام صدر کے طور پر ان کے فرائض سنبھالے ہوئے تھے۔
بیرسٹر سلطان محمود 2021 کے عام انتخابات کے بعد آزاد جموں و کشمیر کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ ان کے فرزند یاسر سلطان اس وقت آبائی نشست سے ممبر اسمبلی ہیں۔
سیاسی کیریئر کے دوران بیرسٹر سلطان محمود نے حال ہی میں اپنے گروپ سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے قبل وہ پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کا حصہ رہے تھے۔

Leave feedback about this