دنیا

صرف ایران جانتا ہے اس کو کیا ڈیڈ لائن ملی ہے، وہ ڈیل کا خواہاں ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

صرف ایران جانتا ہے اس کو کیا ڈیڈ لائن ملی ہے، وہ ڈیل کا خواہاں ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ڈیل کا خواہاں ہے، صرف وہی جانتا ہے اس کو کیا ڈیڈ لائن ملی ہے۔

امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں نے ایران میں 837 افراد کی پھانسی رکوائی، تہران کو پیغام دیا تھا کہ لوگوں کو پھانسی دی تو سخت ردعمل آئے گا، وہ ایسا ردعمل ہوگا جو پہلے کسی نے نہیں دیکھا ہوگا۔

اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ ایران ڈیل پر نہیں آیا تو کیا وینزویلا کی طرح فوجی کارروائی ہوگی؟ اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں اس سوال کا جواب نہیں دینا چاہتا کیونکہ میں نہیں بتانا چاہتا کہ عسکری سطح پر کیا حکمت عملی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج جنگوں کیلیے دنیا کی مضبوط فوج ہے، آج کے بحری بیڑے 1940 کے بیڑوں سے 100 گنا زیادہ طاقتور ہیں، ہم اپنے طاقتور بحری بیڑوں کا استعمال خوب جانتے ہیں۔

انہوں نے دھمکی دی کہ ایران کی طرف رواں بحری بیڑے وینزویلا بھیجے گئے بیڑوں سے کئی زیادہ بڑے ہیں، ہم دیکھیں گے کہ بیڑوں کو کس جگہ تعینات کرنا ہے، ایران کے قریب بھی تعینات کر سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے لیکن میں اتنا کہہ سکتا ہوں ایران معاہدہ چاہتا ہے اور ڈیڈ لائن کے بارے میں بھی صرف وہی جانتا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں نے 8 جنگیں رکوائیں جبکہ یوکرین روس میں جنگ بندی کیلیے بھی کوشش کر رہا ہوں، زیلنکسی اور پیوٹن ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں ان کی نفرت کی وجہ سے مسئلہ ہو رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین سیٹلمنٹ کے قریب جا رہے ہیں، اس جنگ میں ایک ماہ کے دوران 29 ہزار فوجی ہلاک ہوئے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image