پاکستان تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 47 ارب روپے کے ’رمضان نگہبان پیکج‘ کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 47 ارب روپے کے ’رمضان نگہبان پیکج‘ کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 47 ارب روپے کے رمضان نگہبان پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں کوئی دسترخوان خالی نہیں رہے گا اور نہ ہی کوئی مستحق فرد تنہا ہوگا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے مطابق اس پیکج کے تحت صوبے بھر کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو 10،10 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے جبکہ نادار افراد کو نگہبان کارڈز مہیا کیے جائیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ اس کے علاوہ پنجاب بھر میں ’مریم کے مہمان‘ کے نام سے دسترخوان لگائے جائیں گے اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے رمضان سہولت بازار بھی قائم کیے جائیں گے۔

’رمضان نگہبان پیکج کا مقصد مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنا اور مستحق افراد کو رمضان کے دوران ریلیف فراہم کرنا ہے۔‘

واضح رہے کہ رمضان المبارک میں ہر سال حکومت کی جانب سے مستحق افراد کے لیے پیکج کا اعلان کیا جاتا ہے  جبکہ وفاقی حکومت بھی مستحقین کی مدد کرتی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image